253

ارجنٹینائی -اسرائیلی ڈاکٹر کو شامی مہاجرین کا علاج کرنے پر ارجنٹینا کی پارلیمنٹ میں اعزاز

ارجنٹینائی -اسرائیلی ڈاکٹر کو شامی مہاجرین کا علاج کرنے پر ارجنٹینا کی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نوازا گیا جوکہ پوری دنیا میں ڈاکٹرز کے لیے مشعل راہ ہے کہ وہ مریض کا علاج بغیر کسی بارڈر یا رکاورٹ کے کرسکتے ہیں۔
اسرائیلی ڈاکٹر علیجینڈرو روئیسینٹل 1964 میں ارجنٹینا میں پیدا ہوئے ، 1984 میں ارجنٹینا کی میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور اس کے تین سال بعد اسرائیل منتقل ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات بھی انجام دیں۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور شام کے باڈر پر اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے شام کے زخمی مسلمانوں کو اسرائیلی بارڈر پر آتے دیکھا تو ان کو ہماری ہسپتال میں علاج کی غرض سے لے کر آئے، وہ بہت ڈرے اور سہمے تھے۔ پہلے تو وہ ہم سے نفرت کرتےتھے مگر ان کے کامیاب علاج کے بعد ان کا رویہ بالکل تبدیل ہوگیا۔ وہ ہم سے مانوس ہوگئے اور انہوں نے ہم سے نفرت کرنا ختم کردیا۔ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی چیزوں سے ہم امن کی ایک مثبت قدم اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں