295

اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ کا غزہ اور غرب اردن کے فلسطینی کسانوں کو تربیت دینا

جولائی کا مہینہ اسرائيل، فلسطینی اتھارٹی اور اردن کے درمیان سفارتکاری کےحوالے سے ایک افسوسناک مہینہ تھا اور ابھی تک، اس خطے سے دور، ان آبادیوں میں تعاون گلیل انٹرنیشنل مینیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جی آئی ایم آئی) میں شمالی اسرائیل کے شہر ناہلال میں پھیل رہا ہے۔
صرف جولائی کے دوراں جی آئی ایم آئی نے اردن، فلسطینی اور اسرائيلی زیتون تیل کے پروڈیوسروں کے ایک تربیتی کورس کروایا۔ کسانوں کو فلسطینی انتظامیہ کے علائقوں سے برآمد کرنے کے لیے ناشپاتی اگانا سکھایا اور غزہ کے کمپیوٹر انجنیئروں کے لیے دور دراز اسرائیلی کمپنیوں میں روزگار کے لیے ٹیٹی کورس کی منصوبہ شروع کردی۔

جی آئي ایم آئی کے صدر جوزف یوسے شیل کہتے ہیں ” یہ ہمارے لیے نیا نہیں ہے ، ہم گزشتہ تیس سالوں سے فلسطین کے ساتھ تعاون کررہے ہیں”۔
شیل مزید کہتے ہیں یہ ” ہمارے پاس غرب اردن میں بہت سارے ایکسپرٹس ہیں، جب ہم نے پروگرام کا اعلان کیا تو تقریبا 38 افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں 40 فیصد خواتین تھیں جن میں سے کچھ بہت عرصے سے عرب ممالک کو برآمد کررہی ہیں۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بشکریہ نیوز ایڈیٹر فاران جعفری (Natsecjeff@)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں