471

اسرائیلی یہودی کی مدینہ منورہ میں تاریخی آمد

چند دن پہلے کی بات ہے جب ایک اسرائیلی يہودی بین زائن نے پہلی دفعہ مدینہ منورہ میں نہ صرف قدم رکھا بلکہ انہوں نے مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی دورہ کیا۔

ان کی تصاویر اس وقت دنیا خصوصی طور پر عرب دنیا میں پھیل گئی ہیں۔ بین زائن ایک سیاح ہیں جن کا مشغلہ گھومنا ہے، وہ اس سے پہلے ایران اور لبنان بھی جاچکے ہیں۔

ان کی خواہش تھی کہ وہ کسی طرف نہ صرف سعودی عرب جائيں بلکہ مدینہ منورہ بھی جائيں اور انہوں نے یہ خواہش مسجد النبوی جاکر پوری کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی عوام خصوصی طور پر مدینہ منورہ کے لوگ بڑے حیران ہوئے اور انہوں نے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

بی بی سی عربی اور ٹائمز آف اسرائیل نے بین کے اس دورے کو خصوصی طور پر کوریج کیا، یہاں یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ بین زائن ٹائمز آف اسرائیل کے بلاگر ہیں۔

پاک اسرائیل نیوز کی ٹیم بشمول چیف ایڈیٹر نور ڈاہری بین زائن کو مبارباد دیتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اسی طرح باہم امن و محبت سے اسرائیلی لوگ سعودی عرب آتے جاتے رہیں تاکہ برسوں کی نفرت الفت میں تبدیل ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں