209

اسرائیل نے حماس کے ملٹری ٹھکانے تباہ کردیے

پچھلے دنوں سے حماس نے اسرائیل پر بے درپے راکٹ حملے شروع کردیے ہیں جس سے اسرائیل میں مالی نقصان ہورہا ہے۔

حماس کے اس دھشتگردانہ حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیل کی ایئر فورس حرکت میں آگئی اور انہوں نے غزہ میں حماس کے چار ملٹری ٹھکانوں پر بمباری کرکے ان کو تباہ کردیا۔

جیسا کہ حماس ہمیشہ معصوم فلسطینوں کو ہتھیار بنا کر اسرائیل پر حملہ کرتا آیا ہے اور اس دفعہ بھی حماس نے دھشتگردی اور بزدلی کا مظاہرہ کرکے غزہ کے عام لوگوں کے آس پاس ملٹری ٹھکانے بنائے ہیں، کہ جب بھی اسرائیل حملہ کرے تو معصوم لوگ مارے جائيں اور وہ ان کی لاشوں کو دنیا کے سامنے دکھا کر خوب واویلا کرے اور اس کے بدلے دنیا بھر سے ڈالرز آنا شروع ہوجائيں۔

آج کی تازہ اسرائیلی کاروائی میں 25 عام فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جس کا فائدہ حماس اٹھائے گی اور دنیا کے سامنے مظلو م بن جائيں گے مگر اس دفعہ دنیا ان کی باتوں میں نہیں آئے گی کیونکہ وہ سمجھ چکی ہیں کہ حماس ایک دھشتگرد تنظیم ہے جس کا مقصد اپنے معصوم فلسطینی اور عام اسرائیلیوں کو اپنے حملوں کےنشانے پر رکھیں کیونکہ اس طرح کرنے سے ان کے سیاسی دھشتگردانہ مقاصد پورےہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں