177

اسرائیل کا پاکستان کو مفت تعلیمی تحفہ

اسرائیل کے ٹاپ کاؤنٹر ٹیررازم (انسداد دھشتگردی) انسٹیٹیوٹ” آئی سی ٹی” انٹرنیشنل اسٹیٹیوٹ آف کاؤنٹر ٹیررازم کا پاکستانی طلباء کے لیے مفت تعلیمی تحفہ۔

اسرائیل کے آئی سی ٹی نے یہ تحفہ پاکستان اسرائیل الائنس کے بانی نور ڈاہری کے اسرائیل کے آفیشل وزٹ کے موقع پر دیا جو کہ پاکستانیوں کے لیے ایک انمول تعلیمی موقع ہےکہ وہ اپنی قابلیت کے بنیاد پر اس آن لائن کورس میں حصہ لیں اور سیکھیں کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے دنیا بشمول پاکستان اور اسرائیل کے اس دھشت گردی کے لعنت سے ابھی تک چھٹکارا نہیں پاسکتے۔

اسرائیلی انسٹیٹوٹ نے پاکستانیوں کے لیے تین مفت اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے اور درخواست گزاروں کے پاس ایک مہینے کا وقت ہے کہ وہ اس مفت کورس میں داخلہ حاصل کرسکیں۔

پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کے بغیر یہ ایک سال کا کورس کرنا ناممکن ہوگا۔
٭ درخواست گزار پاکستان میں پیدا اور رہتا ہو۔
٭ درخواست گزار کو انگریزی لکھنے اور پڑھنے میں مہارت حاصل ہو-
٭ درخواست گزار کم از کم گریجوئیشن کی ڈگری کا حامل ہو-
٭ درخواست گزار کو سکیورٹی یا پھر انسداد دھشتگردی کا تجربہ یا پھر تعلیمی قبلیت ہو (یہ شک ضرورری نہیں ہے)۔
٭ درخواست گزار کو اپنی “سی وی” کے ساتھ کم از کم ،1،000 الفاظ پر مبنی انسداد دھشت گردی پر مضمون لکھ کر جمع کروانا ہوگا.

درخواست گزار پاکستان اسرائیل الائنس کے بانی نور ڈاہری کو اپنی سی وی اور 1،000 الفاظ پر مبنی مضمون اس ای میل پتہ بھیجنا ہوگا۔
Noor@PakistanIsraelAlliance.org.uk

درخواست جمع کرنے کے آخری تاریخ 31 دسمبر ہے ، اس کورس کے اہل حضرات کو اس تاریخ کے ختم ہونے سے پہلے اپنی درخواست بمع درج بالا شرائط نور ڈاہری کی ای میل پر بھیجنا ہونگی۔
اس کورس کے بارے میں کسی بھی قسم کی انکوائری کےبارے میں نور ڈاہری سے درج بالا ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان اسرائیل الائنس کا پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین تعلیمی کاوش ہے اور وہ بھی مفت میں، حالانکہ دنیا بھر سے لوگ اس کورس کے لیے ہزاروں ڈالرخرچ کرتے ہیں، مگر نور ڈاہری نے پاکستانیوں کے لیے اسرائیل سے تین اسکالرشپ حاصل کرکے ایک بار پھر دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ رقم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں