181

جرمنی شہری کا فرص ہے کہ یہودی مخالف جذبات کو روکے۔ جرمن چانسلر

کچھ عرصہ پہلے جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے یہودیوں کی جرمنی میں ہولوکاسٹ کی یاد میں ایک تقریب میں اپنے ایک خطاب میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ہر جرمن شہری کا اخلاقی اور عوامی فریضہ ہے کہ یہودی مخالف کو روکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی میں مقیم ایک لاکھ یہودی اس ملک کا سرمایہ ہیں۔
جرمنی میں یہودی کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات عروج پر پہنچ چکے ہیں اور اسی وجہ سے جرمنی کی حکومت خاصی پریشان ہے کہ ان نفرت اور نسل پرستی کے واقعات کی روک تھام کیسےکی جائے۔
یاد رہے کہ جرمنی میں یہودمخالف ریلیوں میں “صیہونی فاشسٹ ہیں” اور ” یہودیوں کو گیس چیمبر میں ڈال دیا جائے” جیسے نعرے بلند کیے گئے تھے جوکہ نسل پرستی اور یہودی مخالف جیسے جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں