198

دنیا میں اسلام مخالف ٹویٹس عروج پر

ایک ریسرچ کے مطابق پچھلے سال جولاء کے مہینے میں اسلام مخالف ٹویٹس عروج میں پہنچ چکی تھیں۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں انگریزی زبان میں ہر روز تقریبا سات ہزار اسلام مخالف ٹوٹیس کی گئیں جوکہ شدید پریشان کن بات ہے۔
بائيں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک تھنک ٹینک ڈیموس کی ریسرچ کے مطابق یورپ میں سب سے زیادہ ٹویٹس برطانیہ سے کی گئی اس کے بعد ہالینڈ، فرانس اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔
15 جولاء کا دن ایسا تھا جب سے زیادہ یعنی 21 ہزار سے زيادہ اسلام مخالف ٹوٹیس کی گئی۔

تھنک ٹینکس ڈیموس کے ریسرچ ڈائریکٹر کرل ملر کا کہنا تھا کہ یہ با ت اس لیے بھی پریشان کن ہے کہ لوگ دولت اسلامیہ پر نہیں بلکہ مسلم دنیا سے برہم ہیں اور انہوں نے اس ٹوٹیس کو ضرر رساں اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ٹویٹر نے اس پر تاحال تبصرہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں