769

صیہونیت، اسرائیل اور فلسطینی (پہلی مفت اردو کتاب)

پاکستان اسرائیل نیوز نے پاکستانی قوم کے لیے پہلی بار ان ہی کی اردو زبان میں اسرائیل فلسطین مسئلہ کی صحیح جانکاری فراہم کرنے کے لیے اس کتابچہ کوا اردو ترجمہ پیش کیا ہے۔

اس کتابچہ کی چھپائی کا اصل مقصد پاکستانی عوام کے اندر اس مسئلہ کے بارے میں صحیح معلومات کا پہنچانا ہے۔ پاکستانی قوم کو یکطرفہ معلومات سچ اور جھوٹ کو ملاکر پیش کی گئی ہے اور وہ اس سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بھول گئی ہے۔ اسی مقصد کو لے کر ہم نے پاکستان اسرائیل نیوز کا قیام عمل میں لایا ہے کہ ہم لوگ اس مشن کے زریعہ جھوٹ کو سچ سے الگ کرکے لوگوں کے سامنے رکھیں اور ان تک اصل حقائق کو ممکن بناسکیں۔

ا س کتابچہ میں سات (7) عنوانات پیش کیے گئے ہیں اور ان عنوانات کو سوالات و جوابات کی شکل دی گئی ہے کہ لوگوں کے دماغوں میں اسرائیل فلسطین مسئلہ کے بارے میں کسی بھی قسم کا ابہام موجود ہے تو وہ ان سوالات و جوابات کی روشنی میں صاف ہوجائے۔

لوگوں کے اندر اسرائیل کے بارے میں دہائیوں سے جو نفرت پیدا کی گئی ہے اس کو اتنی جلدی دل و دماغ سے نکالنا آسان کا م نہیں تو ناممکن کام بھی نہیں ہے۔ لوگوں کے اندر نفرت اصل حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور ہماری اولین کوشش ہے کہ ان غلط معلومات پر مبنی حقائق کو اصل اور صحیح حقائق میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے۔

علم ایک طاقت اور اللہ تعالی کی طرف سے عطا کیا ہوا انعام ہے اور ہم لوگوں کو اس انعام کی نہ صرف قدر کرنی چاہیے بلکہ لوگوں تک اس علم کو صحیح اور اصل نمونے پہنچانا چاہیے کیونکہ یہ ایک امانت ہے اور اس کے بارے میں ہم سے پوچھ گوچھ ہونی ہے۔

ہمارا اسرائیل کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے اور اب جبکہ عربوں نے بھی اسرائیل تعلقات استورا کردیے ہیں تو ہمیں کس چيز نے روکا ہے کہ ہم ایک ترقی یافتہ ملک سے ہم آہنگی پر مبنی تعلقات قائم کرکے اپنے ملک اور اپنی قوم کو بہتر مستقبل دے سکیں۔

کتاب کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کریں:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں