371

 پاکستانی اور اسرائیلی ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی نے چینگدو اوپن کا فائنل جیت لیا 


چین میں ہونے والے چینگدو اوپن مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور اسرائیلی جونیتہہن الرچ کی جوڑی نے جیت لیا ہے۔ 

اعصام الحق قریشی اور جونیتہہن الرچ نے نیوزیلینڈ کے مارکس ڈینیل اور برازیل کے مارسیلو ڈیمولاءینر کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ 

یہ جیت ناصرف اعصام الحق قریشی اور جونیتہہن الرچ کی بہترین جوڑی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ پاکستان اور اسرائیل کے لیے بہی ایک خوشگوار لمحہ ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔ 

پاکستان اسرائیل نیوز کی ٹیم اس خوبصورت موقع پر دونوں قوموں کو اور خاصکر اعصام الحق اور جونیتہہن الرچ کو خراج تحسین اور مبارک باد دیتی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں