اخبار کے بارے میں

پاک اسرائیل نیوز (پن)دنیا کا پہلا آن لائن اردو اخبار ہے جس کا محور پاکستان اسرائیل تعلقات پر مبنی ہے۔ یہ اخبار پاکستان اسرائیل الائنس کے بینر تلے وجود میں آیا ہے۔ پاکستان اسرائیل الائنس کے ٹیم کے انتھک محنت اور کاوش سے یہ اخبار آپ قارئین کے سامنے پیش خدمت ہے۔ پاک اسرائیل نیوز دنیا کا پہلا اخبار ہے جس کو اسرائیل سے لانچ کیا گیا ہے۔

دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والی اردو کمیونٹی کو اسرائیل کے بارے میں مکمل آگاہی پیدا کرنے کی خاطر اس اردو اخبار کا وجود میں لانا بہت ضروری تھا۔ اس اخبار کے جاری کرنے کا مقصد صرف اور صرف پاکستان اسرائیل تعلقات کی بہتری اور دونوں قوموں کے درمیان ہم آہنگی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ پاک اسرائیل نیوز کو جاری کرنے میں اخبار کے ایڈیٹر ان چیف اور پاکستان اسرائیل الائنس کے بانی و ڈائریکٹر نور داہری کا مؤثر کردار ہے۔ ان کی مدد اور پلاننگ کے بغیر یہ اخبار آپ ناضرین و قارئین کے سامنے پیش کرنا مشکل تھا۔

اس اخبار کے اندر ہر وہ خبر ، کالم، وڈیو ، تصاویر اورتبصرے مہیا کیے جائيں گے جن کے ذریعے پاکستان کی اردودان کمیونٹی دونوں ملکوں کے بارے میں مکمل تعلیمی معلومات حاصل کرسکیں گی۔ یہ اخبار آپ لوگوں کو بالکل صحیح، شفاف اور مفید معلومات پہنچانے تک رسائی مہا کرے گا۔ پاک اسرائیل نیوز اپنے قارئین کو ہر اس نیوز تک رسائی دے گی جس کو آج تک کسی بین الاقوامی اخبار نے مکمل اور شفاف کوریج نہیں دی۔ یہ اخبار پاکستانی قارئین اور اسرائیلی قارئین کو آپس میں قریب لانے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد مہا کرے گا۔

پاک اسرائیل نیوز مکمل طور پر پاکستانی کمیونٹی کی اسرائیل میں واحد ترجمان اخبار ہے جو اسرائیل کے اندر پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

پاک اسرائیل نیوز ایک غیر منافع بخش اور غیر سیاسی اخبار ہے اور آپ قارئین کی خصوصی مدد سے یہ اخبار اپنی ترقی کی منزلین طے کرے گی ۔ آنے والے وقت میں اس اخبار کے ذریعے دونوں ممالک اپنے ڈپلومیٹک تعلقات بہتر انداز میں استوار کرسکیں گے۔ اس اخبار کے ذریعے دونوں قوموں کے اندر یکجہتی اور دھشتگردی کے خلاف تعلیمی آگاہی مہیا ہوگی۔

پاک اسرائیل نیوز خیراتی ادارے پاکستان اسرائیل الائنس کے زیر سرپرستی چلتی رہے گی اور آپ لوگوں کے تعاون کی اشد ضرورت محسوس ہوگي کہ یہ ادرہ اسرائیل میں پاکستان کی بہتر ترجمانی کے فرائض سر انجام دیتا رہے۔ اس اخبار کے لیے ہم نے ایک مضبوط ٹیم ترتیب دی ہے جو پاکستان اور اسرائیل سے اس اخبار کو مؤثر انداز میں چلانے میں مدد مہیا کرے گی اور ہر وقت یہ پروفیشنل ٹیم پاکستان اسرائیل نیوز کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

پاک اسرائیل نیوز آپ کے تبصرے اور تاثرات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور آپ کے مشورہ جات کی بنیاد پر اپنے امیج کو بہتر سے بہتر تر بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ ان شاءاللہ