قوائد و ضوابط

استعمال کی شرائط
پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔
پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال کا استعمال
٭آپ پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔
تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس
٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔
٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔
٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔
پاک اسرائیل نیوز ڈاٹ کو ڈاٹ ال پر آپ کا مواد
٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب پاک اسرائیل نیوز کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ پاک اسرائیل نیوز آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے۔
٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔
٭ پاک اسرائيل نیوز کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے پاکستان یا اسرائیل کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ پاک اسرائیل نیوز کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ پاک اسرائیل نیوز آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
٭ براہ کرم پاک اسرائيل نیوز کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔
٭اگر آپ پاک اسرائيل نیوز کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات پاک اسرائيل نیوز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔
٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ پاک اسرائیل نیوز یہ مواد اپنے دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے پاکستانی یا اسرائیلی ادارےکو بھی نہیں دیں گے۔
کمیونیٹیز کے لیے قوانین
پاک اسرائیل نیوز پر لکھنے کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔
٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔
لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔
غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ پاک اسرائیل نیوز کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔
موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات
ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔
٭اشتہار بازی سے گریز:
٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا ۔
٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ پاک اسرائيل نیوز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔
٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔
٭ پاک اسرائیل نیوز اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا بی بی سی پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔
عمومی شرط
اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، پاک اسرائيل نیوز ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔